ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / امریکا کی دستبرداری سے جوہری ڈیل ختم ہو جائے گی: علی لاریجانی

امریکا کی دستبرداری سے جوہری ڈیل ختم ہو جائے گی: علی لاریجانی

Fri, 13 Oct 2017 19:58:44    S.O. News Service

تہران،13؍اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی کا کہنا ہے کہ ایرانی جوہری ڈیل سے امریکا کی دستبرداری حقیقت میں بین الاقوامی سمجھوتے کو ختم کر دے گی۔ علی لاریجانی اس وقت روس کے دوسرے بڑے شہر سینٹ پیٹرز برگ میں انٹرنیشنل پارلیمانی فورم کے اجلاس میں شریک ہیں۔ روسی نیوز ایجنسی تاس کے مطابق لاریجانی نے یہ بھی کہا کہ جوہری ڈیل سے امریکی علیحدگی بین الاقوامی افراتفری کو بھی جنم دے سکتی ہے۔ روسی پارلیمنٹ دوما کے اسپیکر سے ملاقات میں لاریجانی کا کہنا تھا کہ موجودہ صورت حال میں روس کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔


Share: